6 مارچ، 2023، 12:07 PM

حکام مشتبہ زہریلے مادے کے معاملے کو سنجیدگی سے نمٹانے کی کوشش کریں، رہبر انقلاب اسلامی

حکام مشتبہ زہریلے مادے کے معاملے کو سنجیدگی سے نمٹانے کی کوشش کریں، رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج صبح شجر کاری کے دن کی مناسبت سے اپنے دفتر کے احاطے میں ایک درخت لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج صبح شجر کاری کے دن کی مناسبت سے اپنے دفتر کے احاطے میں ایک درخت لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔ 

اس موقع پر رہبر معظم انقلاب نے ایرانی حکام پر زور دیا کہ اسکول کی طالبات کے مشتبہ زہریلے مادے سے متاثر ہونے کے معاملے کو سنجیدگی سے نمٹانے کی کوشش کی جائے، یہ ایک انتہائی سنگین معاملہ ہے جس سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی۔ 

انہوں نے مزید فرمایا کہ اگر یہ ثابت ہوجائے کہ طالبات کو زہر دیا گیا ہے تو اس میں ملوث عناصر کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے، یہ ایک بڑا اور نا قابل معافی جرم ہے، ان افراد پر کوئی رحم نہیں کیا جائے گا۔

News ID 1915074

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha